Contact us


ماضی قریب میں ایک ایسی شخصیت گزری ہے جو اپنے وقت کی جنید بغدادی اور حسن بصری کی مثال رہی ہے، 
اشاعت دین اور ردالحاد پر زبردست کام کیا ہے،  ایسا البیلا اور مؤثر طریقہ اپنایا کہ ناصرف مسلمانوں کے لٹتے ہوئے ایمان محفوظ ہوئے بلکہ کفار نے بھی انہیں دیوتا جیسے الفاظ و القاب سے سراہا، 
ایسی عظیم شخصیت سے موجودہ عوام تو عوام بلکہ پڑھے لکھے لوگ اور پڑھے لکھے سمجھے جانے والے طبقہ میں بھی اکثریت ایسوں کی ہے جو ان کے نام سے بھی واقف نہیں، ہتھورا کی سرزمین سے نمودار ہونے والا یہ اللہ کا ولی، *حضرت قاری سید صدیق صاحب باندویؒ* ایسی جامع شخصیت ہیں جو اپنے اندر انگنت صفات کمالیہ کو سمیٹے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں ہم نے اپنی سی ایک کوشش کی ہے کہ ان کی آواز کو، ان کے خیالات کو ،ان کے ملفوظات ان کے کارنامے اور ان کے کاز کو دنيا کے سامنے لانے کے لئے ایک ویب سائیٹ  بنام  "نداء ثاقب "بنائی ہے۔
لہذا آپ تمام سے التماس ہے کہ اب تک جس نے جو بھی مضمون ومقالا حضرت باندوی علیہ الرحمہ پر لکھا ہو تو وہ ہمیں ارسال فرمادیں، ہم آپ کے بڑے ممنون و مشکور ہونگے۔ ان کو مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے گا انشا٫اللہ ۔

منجانب ندا٫ثاقب ‌‌

نوٹ!
نداء ثاقب سے منسلک ہونے یا کوئی بہتر مشورے کے لئے ہمیں ای میل کرسکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے