سوشل میڈیا وقت کی بڑی ضرورت

Views
سوشل میڈیا وقت کی بڑی ضرورت
Importance of Social Media
 Importance of Social Media


فیس بک، ٹویٹر یا کوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم موجودہ دور کی بہت بڑی ضرورت اور بے انتہا نفع کی چیز ہے، آپ ضیاع وقت سے لے کر تمام ضرر رساں سرگرمیوں کو کوڑے دان میں ڈال دیجیے، پھر نظر اٹھا کے دیکھیے کتنے اہم مواقع، کتنی دینی و انسانی مفید سرگرمیاں آپ کو بلا رہی ہیں، آپ کو اردو آتی ہے؟! اسلام و انسانیت کا پیغام اردو میں پہنچائیے، آپ کو عربی وانگش آتی ہے؟! تو دنیا جہان کو مخاطب کیجیے، سمجھائیے کیا غلط ہے، کیا صحیح ہے، اسلام کی صحیح تشریح کیجیے، دنیا کو ظلم وفساد سے پاک کرنے کی کوششوں میں اسلام کی نمائندگی کیجیے،

جائیے عربی اور انگلش کے پیجز لائک کیجیے، عربی وانگلش کے گروپس میں جائیے، بین الاقوامی معاشرے سے براہ راست گفتگو کیجیے، اپنا تعارف کرائیے، اپنے ادارہ کا تعارف کرائیے، ملک وقوم کا تعارف کرائیے، نئی دنیا ایک دوسرے سے ہم کلام ہے، روس و امریکا فیس بک اور ٹویٹر پہ ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں، چین کے بیجنگ میں بیٹھا ایک شخص امریکا کے نیویارک میں بیٹھے شخص سے بات کرتا ہے، اپنی یونورسٹی، جامعہ، اور معاشرے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے، ہم اولا تو اپنے اداروں کے دوست احباب کے حلقے سے باہر نہیں نکلتے، ثانیا سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کا محور عموماً وقت گزاری/مخولی ہوتا ہے، شاید اس لیے کہ ہم سوشل میڈیا کو کسی ناحیے سے مفید نہیں سمجھتے یا پھر پتہ نہیں کہ اس کا مفید استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے، کیا ہم اپنی روش میں تبدیلی لائیں گے؟ کیا ہمارے حلقۂ احباب کا رنگ وسماں بدلے گا؟

توصیف احمد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے