کیا یہ عقیدے اسلام میں ہیں؟

Views

 اغلاط العوام : قسط نمبر 1

اسلام

کیا یہ عقیدے اسلام میں ہیں؟

عقائد کی اغلاط :

1.مسئلہ : مشہور ہے کہ جو شخص نیا مسلمان ہو ؛ اس کو مسہل دینا چاہئے ، ورنہ وہ پاک نہیں ہوتا ۔ سو یہ بات محض بے اصل ہے ۔

2.مسئلہ :  مشہور ہے کہ گالی دینے سے چالیس روز تک ایمان سے دور ہوجاتا ہے ، اگر اس مدّت میں مرجاوے تو بے ایمان مرتا ہے۔ سو یہ محض غلط ہے ۔ ہاں گالی دینے کا گناہ الگ بات ہے ۔

3.مسئلہ : عوام الناس ممانی اور چچی اور سوتیلی ساس سے نکاح کرنے کو جائز نہیں سمجھتے۔ سو یہ اعتقاد باطل ہے اور یوں لحاظ کی وجہ سے کوئی ان رشتوں سے نکاح نہ کرے وہ اور بات ہے ۔ 

4.مسئلہ : مشہور ہے کہ سوتے میں قطب شمالی کی طرف پاؤں نہ کرے ۔سواس کی کوئی اصل نہیں ۔

5.مسئلہ : مشہور ہے کہ جھاؤ کی لکڑی کا استعمال درست نہیں ۔ سو یہ بھی محض غلط ہے ۔ 

6.مسئلہ : مشہور ہے کہ ہاتھ میں بید رکھنا درست نہیں ؛ یزید نے ہاتھ میں رکھا تھا ۔ یہ بھی محض غلط ہے ۔

7.مسئلہ : عوام میں مشہور ہے کہ روپیہ  نے بہت دنوں تک"  یا عزیز " کا وظیفہ پڑھا تھا ۔ سوا س کی کوئی اصل نہیں ۔

8.مسئلہ : بعضے عوام گدھی اور گھوڑے کی جفتی کو بُرا سمجھتے ہیں ۔سو اسکی بھی کوئی اصل نہیں۔ 

9.مسئلہ : مشہور ہے کہ میاں بیوی ایک پیر کے مرید نہ ہوں ورنہ بھائی بہن ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی محض غلط بات ہے ۔ 

10.مسئلہ : مشہور ہے کہ رات کے وقت درخت نہ ہلائے کہ وہ بے چین ہوتا ہے ۔ یہ بھی محض بے اصل ہے ۔

11.مسئلہ : بعضے وبا یا ویسی ہی بیماری میں باعتقاد بھینٹ بکرا ذبح کرتے ہیں۔ یہ شرک ہے یا بعضے باعتقاد فدیہ بکرا ذبح کرتے ہیں۔یہ محض کذب و باطل ہے ۔ 

12.مسئلہ :  مشہور ہے کہ چودھویں صدی کے بعد کا کوئی بیان نہیں آیا ۔ اس کی کوئی اصل نہیں ، روایت میں کسی صدی کی کوئی تخصیص نہیں آئی ۔                                             ( الافاضات ص ۴۵۵ ج ۵ )

ماخوذ : اغلاط العوام صفحہ 11,12

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے