جلوسِ محمدیﷺ وقت کی ضرورت

Views
جلوسِ محمدیﷺ وقت کی ضرورت 

nidaesaqib.com
Nidaesaqib
Muhammad
Mohammad
محمد
نداء ثاقب
نداءثاقب
نداثقاب
جلوسِ محمّدیﷺ

ہندوستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر میرا مشورہ ہے کہ میلادالنبیﷺ کے مبارک ایام میں مسلمانوں کو اب ملک بھر میں جلوسِ محمدی کا انعقاد کرنا چاہیے، میلادالنبی کے ایّام یقینی طورپر مسرت آمیز ہوتےہیں اور بابرکت بھی، ان دنوں میں ایک عجیب روحانی سرور بھی ہوتاہے، اور دیکھنے میں آرہاہے کہ موجودہ حکمران بھی میلاد النبی کے دنوں کا ظاہری ہی سہی احترام کررہےہیں، میرے خیال سے ان جذبات کو utilize کیا جانا چاہیے، آج کے ہندوستان میں اسلام اور ہمارے نبیۖ کی نسبت سے ہمیں ملکی سطح پر جتنے بھی مواقع مل جائیں غنیمت ہیں ان کےذریعے ہم پیغامِ نبوت کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے وجود کو بھی ثابت کرسکتےہیں، ضروری نہیں کہ سب لوگ ۱۲ تاریخ کو ہی ایسی تقاریب کا انعقاد کریں بلکہ ربیع الاول کے پورے مہینے اس کا ماحول بنائے رکھنا چاہیے، اور جس بھی نام سے چاہیں منائیں البتہ امّتی اتحاد کے مظہر کے لیے جلوسِ محمدی کے عنوان تلے ملک بھر کے مسلمان جمع ہوں تو کیا ہی نظارہ ہوگا _
 دیکھنے میں آرہاہے کہ موجودہ ہندوتوا دور میں بھی متعصب پولیس سسٹم میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے مجالس و جلوس کے انعقاد کے لیے مسلمانوں کو جابجا تعاون بھی کرتاہے، ہم لوگ جن حالات سے گزر رہے ہیں ان میں ہمیں ایسے مواقع کو استعمال کرنا اگر نہیں آیا تو یقینًا ہم سے زیادہ بےوقوف کوئی ہو نہیں سکتا، اس ملک میں حکمرانوں اور سسٹم کے تعاون کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے وجود کو ثابت کرنے اور محمدﷺ کے نام لیواؤں کی شوکت و قوت کے مظاہرے کے جتنے بھی مواقع اب مل جائیں انہیں ملّی زندگی کے لیے استعمال کرنا چاہیے اور رفتہ رفتہ ملک بھر میں ایسی ترتیب کرنی چاہیے کہ سال بھر میں ایسے بہت سے دن مسلمانوں کے خاص مذہبی جذبات کے دن سمجھے جانے لگیں جن کا احترام ظالم طاقتوں کو بھی کرنا پڑے، اور ان دنوں کو مسلمان مسلکی و گروہی بیڑیوں سے بالائے طاق ہوکر ملّت کے لیے مفید بنائیں، اور جن حالات سے ہمارا سابقہ ہے ان حالات میں اسلامی تعلیمات بھی اس طرح شوکت و قوت کے مظاہرے کی ترغیب دیتی ہے، مجھے امید ہےکہ اللہ کے چہیتے پیغمبر محمدﷺ کی نسبت سے ہم اس ملک میں دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتےہیں، ہمارے نبیۖ جہاں رحمدلی اور مرحمت کے لیے معروف تھے وہیں بےخوفی اور بہادری ہمارے نبیۖ کی پہچان تھی، آج کے حالات میں دعا کیجیے کہ اللہ رب العزت ہمیں بہادر نبیۖ کا بہادر امتی بنائے_ 
نسیم خان کا کیا ہی معنٰی خیز شعر ہے: 

اس پر سلام رویا جو امت کے واسطے
اس پر درود جو ہمیں توبہ سکھا گیا

آئیے میلادالنبی کے بابرکت دنوں میں بزدلی سے توبہ کریں، صلی اللہ علیہ وسلم _❤

✍: سمیع اللہ خان

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے