أساتذۃ دارالعلوم وأسانیدھم فی الحدیث

Views
فضلاے دارالعلوم دیوبند کے لیے خوش خبری❣️❤️

اپنی نوعیت کی پہلی کتاب منظر عام پر

دین میں سند کی بہت اہمیت ہے ،خصوصا علم حدیث میں کہ احادیث کے پورے ذخیرے کا دارومدار سند میں مذکور راویوں پر ہوتا ہے ،راوی ثقہ اور معتبر ہو تو حدیث قابل قبول اور معتبر ہے، راوی اگر ثقہ اور معتبر نہیں ہے تو حدیث غیر معتبر اور ناقابل قبول ہے..... سند کی اس اہمیت کے پیشِ نظر عام طور پر اساتذۂ حدیث کتاب کے آغاز میں یا آخر میں اپنی اسانید بیان کرتے ہیں ،لیکن عام طور پر اساتذۂ حدیث کی اسانید محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے فضلاء مدارس جب حدیث کا درس شروع کرتے ہیں تو دشواری پیش آتی ہے ۔ 
زیر نظر کتاب   ”أساتذۃ دارالعلوم وأسانیدھم فی الحدیث“ دارالعلوم دیوبند میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے ،جس میں موجودہ(1444/45ھ) اور حال ہی   (لاک ڈاؤن سے قبل اوربعد) میں وفات یافتہ اساتذۂ دورۂ حدیث شریف کے مختصر حالات زندگی اور ان کی جملہ کتب حدیث کی سندیں  قراءۃً مسند الہند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ تک بیان کی گئ ہے،جو تقریباً گزشتہ  55سال تک کےلیے فضلاء دارالعلوم اور آئندہ آنے والے تمام فضلاء مدارس کےلیے  مفید اور کارآمد ثابت ہوگی۔ ان شاءاللہ ۔
اہم خصوصیات
(۱) کتاب ہذا میں تمام أسانید دارالعلوم دیوبند کے دفتر محافظ خانہ/دفتر تعلیمات میں موجود ریکارڈ کے مطابق لکھی گئ ہے ۔
(۲) موجودہ اساتذۂ دورۂ حدیث شریف کے حالات زندگی ان کی تصدیق کے بعد ہی شامل کیے گیے ہیں ۔ 
(۳) أسانید کو لکھنے میں حوالہ جات کا التزام کیا گیا ہے ۔ 
(۴) اسکے علاوہ بھی دیگر خصوصیات ہیں جو کتاب ہذا میں دیکھیں گے ۔ 
_______________
قیمت:100 روپے
کتاب حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں 
محمد تسلیم عارفی مظفرنگری
دار جدید کمرہ نمبر 22
7505307469

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے