ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
مصیبت کے وقت حق تعالیٰ شانہ سے ناگواری کا خیال انسانیت اور شرافت کے خلاف ہے
ارشاد فرمایا کہ مصیبت کے وقت حق تعالیٰ شانہ سے ناگواری کا خیال دل میں لانا یا زبان سے ظاہر کرنا بالکل انسانیت سے دور اور شرافت کے خلاف ہے۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے سلاطینِ عالم فوجی ملازموں کو سالہا سال بے مشقت تنخواہ دیتے ہیں۔ اگر کسی وقت وہ دشمن کے مقابلہ میں بھیج دیں تو بتلائیے کیا فوجی ملازم کو اس پر ناگواری کا حق حاصل ہے تو جس خدا نے ہم کو سالہا سال راحت میں رکھا ہے، اگر کسی وقت وہ تکلیف بھی دے دیں تو کیا یہی انسانیت ہے کہ ہم اس تکالیف کو زبان پر لائیں اور ناگواری کا اثر لے کر اطاعت میں کوتاہی کرنے لگیں۔
(امثالِ عبرت، صفحہ ۴۲۰)
0 تبصرے