اجلاس رحمت عالم اور سیرت النبی

Views

اجلاس رحمت عالم اور سیرت النبی



    ہر سال یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک کانپور دیہات کے مختلف علاقوں میں جمعیۃعلماء کانپور دیہات کی جانب سے رحمت عالم اور سیرت النبی کے موضوع پر معیاری اور بامقصد پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آج پانچ ربیع الاول کو ان پروگرامز کی چوتھی نشست مغیشہ پور میں سیرت النبی کے موضوع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو کہ نماز مغرب کے بعد شروع ہوگی۔


ہمیں اس موقع پر یہ فخر حاصل ہے کہ ہمارے درمیان علاقے کے ممتاز اور معتبر علماء و مفتیان کرام تشریف لا رہے ہیں، جن میں مہمانِ خصوصی باکمال خطیب حضرت مفتی عبد العزیز صاحب قاسمی، استاد حدیث و فقہ جامعہ اشرف العلوم کیسی کانپور دیہات،


 اور بے باک خطیب 

 حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب جامعی شامل ہیں۔


آپ تمام معززین سے گزارش ہے کہ مکمل جوش کے ساتھ شرکت فرما کر ہمارے جلسے کی شان و شوکت میں اضافہ کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ آپ کی شراکت ہماری محفل کو علمی و روحانی جلا بخشے گی اور ہمیں قابلِ فخر بنائے گی۔                        جزاکم اللہ خیرا۔

چوتھا عظیم الشان پروگرام


محمد عمار قاسمی حنفی

استاذ جامعہ اشرف العلوم کیسی کانپور دیہات


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے