ازدواجی
زندگی میں بوسہ دینے کی اہمیت😘
بعض چیزوں سے ازدواجی زندگی ہمیشہ سرسبز وشاداب رہتی ہے
جن میں سے ایک بوسہ دینا بھی ہے...
بوسے میں قدرت نے محبت
اور اپنائیت کے وہ جذبات رکھے ہیں کہ ہزاروں باتیں ایک طرف اور محبت سے دیا گیا
بوسہ ایک طرف رکھ دیا جائے تو بوسے کے سامنے ساری باتیں پھیکی نظر آئیں گی۔ شادی
کے بعد کی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان ویسے تو قربت میں سب کچھ ہوتا ہے مگر بوسے
کو اہم نہیں سمجھا جاتا۔ میاں جب دفتر جانے لگے تو بیوی اگر ایک بوسہ دے دے، چاہے
ہاتھوں پر دے اور اگر شوہر بیوی کو دے تو سارا دن کتنا خوبصورت گزرتا ہے۔
بوسے کو جادوئی تاثیر حاصل ہے، ساری غلط فہمیاں ساری
رنجشیں ایک بوسے سے یوں دور ہوجاتی ہیں۔ جیسے خوشبو کی مہک ہر طرف ماحول کو
خوشگوار کردے۔ بوسہ میاں بیوی کے رشتے کو کبھی زنگ نہیں لگنے دیتا نہ ہی کبھی
ہونٹوں کو زنگ لگنے دیتا ہے۔ یہ بوسیدگی کے خاتمے کا باعث ہے۔ میاں بیوی کا رشتہ ایک
پاکیزہ رشتہ ہے۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں اس لیے اس خوبصورت عادت کو اپنا
کر اپنی ازدواجی نجی زندگی کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
نئے شادی شدہ جوڑے تو اس پر عمل کرتے ہیں، مگر شادی کے
کچھ عرصے بعد اس عادت کو لوگ بلاوجہ ترک کر دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ ہی عادت تو ہے جو
ہمسفر کو احساس دلاتی ہے کہ اس کی زندگی میں دوسرے کی کتنی اہمیت ہے۔ میاں بیوی کے
رشتے کی خوبصورتی یہ ہی ہے کہ اس میں رومینس زندہ رہے۔
رومینس کا بادشاہ بوسہ ہی ہے۔ مگر یہ بوسہ قربت کے
لمحات کے بغیر بھی ہونا چاہئے۔ قربت کے لمحات میں تو ایسا ہونا فطری ہے مگر عام
زندگی میں بھی اس کی عادت اپنانی چاہئے۔ آتے جاتے چپکے سے بیوی کو بوسہ دینے سے
اس کو احساس ہوتا رہے گا کہ وہ کتنی اہم ہے۔
منقول از خوشگوار ازدواجی زندگی
0 تبصرے