ڈسپلن کی سائنس
ڈسپلن ہی وہ راستہ ہے جو مقاصد کے حصول اور خوابوں کی
تعبیر کی طرف جاتا ہے۔ اس کی سائنس سمجھنا ضروری ہے کہ ہم کیسے ڈسپلن اختیار
کرسکتے ہیں؟ ہم کیسے ڈسپلن میں رہ سکتے ہیں؟ آئیے اس ہر بات کرتے ہیں۔
·
1- اپنے واضح گولز سیٹ کریں!
ایک منظم زندگی کا پہلا عنصر یا قدم واضح گولز سیٹ کرنا
ہے۔ جب تک ہماری سمت واضح اور صحیح نہیں
ہوتی تب تک ہمارے لئیے فوکسڈ اور موٹیوٹڈ رہنا بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے لئیے ضروری ہے کہ اپنے لانگ ٹرم اور شارٹ
ٹرم گولز کو واضح کریں۔ بڑے گولز کو بھی چھوٹے چھوٹے پارٹس میں تقسیم کردیں تاکہ
انہیں حاصل کرنا آسان ہو۔ جیسے آپ روٹی کو ایک دفعہ نہیں کھا جاتے بلکہ اسے چھوٹے
چھوٹے بائٹس یا نوالوں میں کھاتے ہیں اسی طرح بڑے گولز کو تقسیم کر دیں پھر آسانی
ہوگی اور اور بامقصد اور فوکسڈ رہیں گے۔
·
-2اپنی
روٹین سیٹ کریں!
روٹین سیٹ کرنا ہمیں ڈسپلن کی طرف لے کر جاتا ہے۔ روٹین
ہمیں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے اور ہم ایک organised وے میں
روز اپنے خوابوں کی تکمیل کا سفر طے کرتے ہیں۔ جب تک آپ ہر ٹاسک کے لئیے ایک وقت
مقرر نہیں کریں گے اور ہر صورت میں اپنے شیڈول کو مستقل مزاجی سے فالو نہیں کریں
گے ڈسپلن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
·
3-ہمیشہ یہ سیکھنے کی کوشش کریں
کہ کونسا ٹاسک
کب کرنا ہے۔ یعنی جو ضروری ہے اسے پہلے کر لیں۔ ملٹی ٹاسکنگ سے avoid کریں۔
ہر کام کے لئیے ایک ڈیڈلائن مقرر کریں۔ ہر کام کو اپنے وقت میں پورے فوکس کے ساتھ
کرنے کی کوشش کریں۔ ایک ہی وقت میں کئی کام کرنا ایک ہی وقت میں کئی کام بگاڑنے کے
مترادف ہے۔ کیلنڈر ، پلانرز، اور
productivity apps کا استعمال کریں تاکہ آپ اپنے وقت اور پروگریس کو مئیر
کر سکیں۔
·
4-اپنی ذات کا
کنٹرول حاصل کریں!
سیلف کنٹرول
ڈسپلن کے لئیے بنیادی عنصر ہے۔ اپنی ذات سے آگاہی، مائنڈ فلنس ہمیں سیلف کنٹرول کی طرف لے جاتی ہے۔ اپنی خیالات، جذبات
پر توجہ دیں۔ انہیں مینیج کرنا سیکھیں۔
خود کو اچھی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جیسے مستقل مزاجی سے ورزش اور اسکلز سیکھنا۔
·
-5 ڈسٹریکشن
کو کم کرنا سیکھیں!
آج کے جدید ڈیجیٹل دور میں ڈسٹریکشن بہت بڑا مسئلہ ہے۔
سوشل میڈیا کی وجہ سے فوکس اور ڈسپلن قائم رکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ آرام اور
سکون سے بیٹھیں اور پن اینڈ پیپر لے کر وہ تمام چیزیں نوٹ کریں جو آپ سے آپ کا
فوکس چھین رہی ہیں۔ ایسا روز رات کو کریں تاکہ آپ انہیں روزانہ کی بنیاد پر ان
کاونٹر کر سکیں۔ کوشش کریں فون کے غیر ضروری نوٹیفیکیشنز آف کر دیں۔ کام کرتے ہوئے فون بند کردیں۔ جب تک آپ پورے
فوکس کے ساتھ کام نہیں کریں گے آپ کو نتائج نہیں ملیں گے۔ کام کرتے کرتے سوشل میڈیا
اسکرولنگ کرنے لگ جانا ،میسجز کا جواب دینے لگ جانا آپ کو نظم و ضبط سے دور لے
جائے گا۔
·
-6 خود
احتسابی ۔
ہمیشہ اپنی ذات کو اپنے ضمیر کے کٹہرے میں کھڑا کرنا سیکھیں۔
زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو یہ جرات ہمیں کرنی ہوگی۔ آپ
لائک مائنڈڈ لوگوں کا گروپ بھی بنا سکتے ہیں جس میں آپ چیلنجزز، پروگریس شئیر کر سکیں۔ جہاں آپ مل کر چھوٹی چھوٹی کامیابیاں بھی celebrate کر سکیں۔
اپنا weekly, monthly and annually جائزہ لیتے
رہیں۔
·
-7 ٹائم مینجمنٹ
ٹائم مینجمنٹ ڈسپلن
میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ وقت کے ساتھ خود کو ،عادات کو مینیج کریں۔ آپ
جب تک خود اپنی ذات کو مینج نہیں کرتے آپ بھی وقت کو مینیج نہیں کر سکیں گے۔
·
-8 سیلف کئیر۔
اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر توجہ دیں۔ جب تک آپ ذہنی
اور جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں آپ ایک منظم زندگی نہیں گزار سکتے۔ اچھی نیند، ورزش، بیلنس ڈائٹ ہمیں جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھتی ہیں۔deep
breathing exercises and meditation ہمیں کافی حد
تک اسٹریس اور anxiety سے دور
رکھتی ہیں۔
اسد فاروق خان
0 تبصرے