مسجد الدرع ، مدینہ منورہ

Views

Masjid Direa

مسجد درع مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جبل احد کے درمیان حی الدرع (محلہ کا نام) میں واقع ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز غزوہ احد کے لیے تشریف لیکر نکلے تو راستہ میں اس مقام پر پڑاؤ ڈالا اور یہیں عصر مغرب اور عشاء کی نماز ادا کی اور رات میں اس ہی مقام پر آرام فرمایا، ہفتہ کے روز صبح فجر کی نماز سے فارغ ہوکر زرہ (جنگی کپڑے) پہن کر جنگ کے لیے تشریف لے گئے۔ 

اس مسجد کو مسجد الشیخین ، البدائع، العدوہ بھی بولتے ہیں۔ 

علامہ سمہودی علیہ الرحمہ نے وفاء الوفاء بأخبار دار المصطفى میں اس مسجد کا تذکرہ مسجد الشیخین (البدائع) کے نام سے کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے